مصباح الحق نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ جیتنے کا این چیپل کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Published on May 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 621)      No Comments

05
میرپور (یوا ین پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، مصباح نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے کا آسٹریلیا کے این چیپل کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست دی اور یہ بطور کپتان مصباح الحق کی سولہویں کامیابی تھی۔ این چیپل کی زیر قیادت آسٹریلوی ٹیم نے پندرہ ٹیسٹ میچز جیتے تھے۔ مصباح الحق بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ جیتنے والے دنیا کے اکیسویں قائد ہیں۔ بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کو حاصل ہے، انہوں نے 109 ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی جس میں سے پروٹیز ٹیم 53 میں فتح یاب رہی۔ واضح رہے کہ مصباح کو اب تک 36 ٹیسٹ میچز میں گرین شرٹس کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے جس میں سے گرین شرٹس نے 16 ٹیسٹ جیتے، 10 ہارے اور دس ڈرا ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题