کسی وزیر یا رکن اسمبلی کو ٹرانسفر،پوسٹنگ میں مداخلت کی اجازت نہیں۔صبیحہ نذیر

Published on April 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

bb
بہاولپور(یواین پی) حکومت سرکاری اداروں میں کائی سیاسی مداخلت نہیں کررہی۔کسی وزیر یا رکن اسمبلی کو ٹرانسفر،پوسٹنگ میں مداخلت کی اجازت نہیں۔صبیحہ نذیر رکن قومی اسمبلی نے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکت اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور اور ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمیناربرائے صارف کے حقوق اور تھانہ کلچر پر اطہار خیال کرتے ہوئے کیا،سیمینار کی صدارت محمد سلیم بھٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے کی،صبیحہ نذیر نے کہا کہ حکومت پولیس کلچر کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔پولیس کو صوبے بھر کے عوام کی خدمات اور تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومت عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پولیس کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔حکومت تھانوں سے ٹاؤٹ سسٹم کو ہر صورت ختم کرے گی۔تاکہ عوامی شکایات کا خاتمہ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس ،واپڈا،ٹیلی فون،پی آئی ااور دیگر محکمے عوامی بہبود کے لئے قائم ہیں ان محکموں میں بھی اگر صارفین کی حق تلفی ہو تو صارفین پروٹیکشن کونسل اور کنزیومر کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔حکومت تھانہ سسٹم کو بھی محکمہ مال کے رجسٹری سیکشن کی طرح کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ڈاکٹرسید وسیم اختر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے کہا محکمے بھی قوموں کی طرح عروج وزوال حاصل کرتے ہیں۔ہمارے محکموں کی ترقی بھی ہماری قومی ترقی سے ہم آہنگ ہے۔ہمیں قومی ترقی کے لئے بحیثیت قوم کرنا ہوگا۔محکمہ پولیس میں اصلاحات اوپر سے لیکر نیچے تک تبدیلی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔نیک کو نیک اور بد تر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر مثبت اصلاحات کرنا ہوں گی۔تھانوں میں پٹرولنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اور عوام کو اس کی برائی کے انجام سے محفوظ بنانے کے لئے وسائل کو بہتر بنانا ہوگا۔ چیئرمین سلیم بھٹی نے کہا کہ حکمرانوں کو اداروں کو خود مختار اور باوقا ربنانے کے لئے انہیں ان کے آئینی حقوق اور اختیارات دینا ہوں گے۔چیف منسٹر اور وزیراعظم بھی جب تک اداروں کو ان کے اختیارات تفویض نہیں کریں گے ادارے ترقی نہیں کرسکتے۔ادارے کمزور ہوں تو کرپشن جنم لیتی ہے۔قومی ترقی کے لئے اختیارات کی منتقلی کے عمل کو شفاف بنانا ہوگا۔طاہر شبیر پروگرام آفیسر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل جل کر تھانہ کلچر میں اصلاحات کے لئے کام کرنا ہوگا،سیاسی مداخلت کے خاتمہ کے لئے بھی صرف سیاسی جماعتیں ہی کام کرسکتی ہیں۔قوموں کی ترقی کے لئے انقلابی اصلاحات اپنانا ہوں گی۔جام جاوید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی تھانہ کلچر اور صارف کے حقوق کے لئے کوشاں رہے گی،عنایت کریم راہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور پرائس مجسٹریٹ کی عدم موجودگی اور ورکنگ ریلیشن شپ نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے،جاوید چوہان ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ کمزور ترین حالات کے باوجود پولیس سروس کے افرادعوامی خدمات سرانجام دے رہے ہیں حکومت ہمارے افسران اور ملازمین کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔پولیس عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ۔اس موقع پرحاجی زوالفقار علی سابق ایم پی اے۔نصراللہ خان،نصیر ہاشمی،طارق مجید،حمیرا یاسمین۔عظمیٰ ارم۔کوثر پروین۔اقراء ظفر۔عابدہ اکبر،شگفتہ ناز،حافظ راشد ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes