تیل بردار جہاز پکڑنے پر ایرانی صدر کی برطانیہ کو دھمکی

Published on July 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

تہران: (یواین پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے برطانیہ کو تیل بردار بحری جہاز پکڑنے پر دھمکی دے ڈالی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے کوغیر محفوظ بنانے کی ذمہ داری برطانیہ پر عائد ہوتی ہے، میں نے برطانوی حکام کو بتا دیا ہے کہ عنقریب اس حرکت کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ انگلینڈ کا ایرانی تیل بردار جہاز کو پکڑنا بچگانہ اور وحشیانہ اقدام ہے۔حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت بچگانہ حرکت ہے اور بہت بڑی غلطی ہے۔ برطانوی حکام کو بتانا چاہتا ہوں اس سے جہاز پکڑنے سے آپ کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ نے گریس ون نامی تیل بردار بحری جہاز کو آبنائے جبرالٹر سے قبضہ میں لیا گیا ہے، برطانیہ کا موقف تھا کہ بحری جہاز شام کے لئے خام تیل لے جا رہا تھا جس پر یورپی یونین نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔جبرالٹر نامی جزیرہ سپین کے ساحل کے قریب واقع ہے جو برطانیہ کے زیر تسلط ہے۔ برطانوی حکومت کے اقدام پر ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کا اقدام غیر قانونی اور تباہ کن ہے۔ادھر ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے امریکا کے کہنے پر ایرانی بحری جہاز کو سپین کی سمندری حدود سے قبضہ میں لیا، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ شام پر یورپی یونین نے 2011ء سے پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں، مگر یہ جہاز قبضہ میں لینے کا پہلا واقعہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog