وزیراعظم کا دورہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے،حنا ربانی کھر

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

hina
اسلام آباد (یو این پی) سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان، امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ بھارت سے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں اہم فیصلے کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题