عام آدمی کو مہنگائی سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان

Published on August 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے چینی، خوردنی تیل اور گندم مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ پرچون اور تھوک فروشوں کی قیمتوں میں غیرمنطقی فرق ختم کیا جائے، عوام کو ریلیف پر اشیاء کی فراہمی کے نتائج نظر آنے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد اور قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی ہے، جبکہ قیمتوں میں استحکام کیلئے عملدرآمد نہ کروانے اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں چینی اور گندم کے موجودہ ذخائر اورآئندہ ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کو مہنگائی سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پرچون اور تھوک فروشوں کی قیمتوں کے درمیان غیرمنطقی فرق ختم کیا جائے،عوام کو ریلیف پر اشیاء کی فراہمی کے نتائج نظر آنے چاہئیں۔ دوسری جانب عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غذائی اجناس کی عالمی مارکیٹ میں اشیاء مہنگی ہونے کے اثرات پاکستان کی غذائی اجناس پر بھی پڑسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy