جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

Published on July 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔نوکری کی زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک چوری،کرپشن، اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے۔توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کےلئے آنے والی امداد کا آٹھ کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔جرم کی اس حقیقت کا اعتراف ایرا کے افسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes