ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف انتظامی افسران کا کریک ڈاؤن

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

گاڑیوں کو ایل پی جی فراہم کرنے والی ایک دکان اورایک ورکشاپ جبکہ دیپالپور چوک میں دو دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر قیادت پبلک ٹرانسپورٹ کو ایل پی جی فراہم کرنے والی دکانوں اور ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف انتظامی افسران کا کریک ڈاؤن ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے تمام آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کی اور اپنی موجودگی میں گاڑیوں کو ایل پی جی فروخت کرنیو الی دکانوں کو سیل کروایا۔سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے باجوہ مارکیٹ میں گاڑیوں کو ایل پی جی فراہم کرنے والی ایک دکان اورایک ورکشاپ جبکہ دیپالپور چوک میں دو دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا اور ڈی کینٹنگ کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کاا ستعمال انتہائی خطرناک،غیر محفوظ اور حادثات کا موجب بن سکتا ہے اور اس کی گاڑیوں میں بطور ایندھن استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی گاڑیوں کو ایل پی جی فروخت کرنے والے اور گاڑیوں میں ایل پی جی بھروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے یہ مہم عوامی مفاد میں منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی کسی شخص کو اپنے تھوڑے سے فائدے کے لئے انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی میں بطور ڈپٹی کمشنراپنی ٹیم کے ہمراہ پورے ضلع کے دورے کر رہا ہوں جس جگہ بھی خلاف ورزی ہو گی وہاں قانون اپنا راستہ بنائے گا انہوں نے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں اس موقع پر سیکریٹری نے بتایا کہ ضلع میں ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے والی گاڑیوں کو نہ صرف بند کیا جا رہا ہے بلکہ چنگ چی رکشوں،آٹو رکشے جو ایل پی جی سلنڈرز استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题