ٹی 20 ورلڈکپ، پی سی بی نے قومی ٹیم کو آج بھارت روانگی سے روک دیا

Published on March 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

555
لاہور: (یو این پی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے پی سی بی نے قومی ٹیم کو شیڈول کے مطابق آج بھارت جانے سے روک دیا ہے، کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستان سکیورٹی ٹیم کو دھرم شالا کے متنازعہ وینیو پر تحفظات ہیں، مزید تاخیر سے بچنے کے لئے دھرم شالا کا متنازعہ وینیو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی اجازت کے بغیر ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھارت نہیں بھیجا جائے گا، کیونکہ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان طے شدہ دو طرفہ سیریز کو یقینی بنانے کے لئے بھارت جا کر ان کی انتہائی بری میزبانی کو آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں، شاید اسی لئے ایسی تلخ حقیقت سے قومی کھلاڑیوں کو دو چار نہیں کرنا چاہتے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes