منی لانڈرنگ کیس، نیب نے مریم ،حسن اور حسین کو 31 جولائی کو طلب کرلیا

Published on July 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

لاہور( یواین پی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم ، حسن اور حسین نواز کو طلب کرلیا،نیب نے عباس شریف کے صاحبزادے عبدالعزیزکو بھی طلب کرلیا اور ان کی طلبی کے نوٹیفکیشن ان کی رہائشگاہوں پر بھجوا دیئے گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز کو طلب کرلیاہے،نیب کی جانب سے مریم ،حسن اور حسین کو 31 جولائی کو طلب کیا گیا ہے ،نیب نے عباس شریف کے صاحبزادے عبدالعزیزکو بھی 31 جولائی کو طلب کرلیا ہے،طلب کئے گئے تمام افراد چودھری شوگر ملزمیں کروڑوںکے شیئرہولڈرز ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعبدالعزیزکو نیب آفس طلب کیاگیا تھا،جہاں ان کا بیان ریکارڈکیاگیاتھا اورانہیں سوالنامہ دیا تھا،تینوں افراد نیب کی کمبائن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے ،نیب کی مشترکہ ٹیم تینوں کا بیان قلمبند کرے گی اور انہیں سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题