ایبٹ آباد، ثانوی تعلیم بورڈ کا ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان

Published on July 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

ایبٹ آباد (یو این پی ) ثانوی تعلیم بورڈ نے ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،پہلی تین پوزیشن پر طالبات کی برتری برقرار، نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں تعمیر وطن سکول نے نمایاں پوزیشن سے میدان مار لیا ، اور پری میڈیکل گروپ میں پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں ، اور آرٹس گروپ میں پہلی تین پوزیشن سرکاری کالجز کی طالبات نے کامیابی حاصل کی، گزشتہ روز تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے کانفرنس ہال میں سالانہ نتائج کا علان عبوری چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ ارشاد اور کنٹرولر محمد ہارون نے کیا اس موقعہ پر نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبہ شریک تھے،مجموئی طور پر 38 ہزار 252 طلباء وطالبات میں سے 23 ہزار 945 نے کامیابی حاصل کی جنکے نتائج کا تناسب 6۔62 رہا ، اورر آل پوزیشن ہولڈر میں تعمیر وطن سکول اینڈ کالج کے انیس الرحمن رولنمبر 104311 نے 1026 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج کی کشف ریاض رولنمبر 100526 نے 1021 نمبر لیکر دوسری اور اسی کالج کی رضوا رحمان رولنمبر 95198 نے 1016نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل گروپ میں پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں جس میں کشف ریاض کی پہلی،رضوا رحمان کی دوسری اور فجر احمد رولنمبر 95224 نے 1015 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس طرح پری انجنئیر گروپ میں تعمیر وطن سکول اینڈ کالج نے پہلی تین پوزیشن پر کامیابی حاصل کی جس میں انیس الرحمن نے پہلی، آمنہ خان رولنمبر 94928 نے 1015نمبر لیکر دوسری ،احسان خالد رولنمبر 104309 نے 1014 اور محمد ارباز رولنمبر 104317 نے 1014 نمبر لیکر مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی، کمپیوٹر، جنرل سائنس گروپ میں تعمیر وطن سکول اینڈ کالج کے محمد حسیب رولنمبر 104412 نے 967 نمبر لیکر پہلی، پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج کی خاجاستہ زینب رولنمبر 97706 نے 957 نمبر لیکر دوسری اور تعمیر وطن سکول اینڈ کالج کی نادیہ رفیق رولنمبر 94964 نے 950نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر ون کی ستارہ مطلوب رولنمبر 77193 نے 913نمبر لیکر پہلی،گورنمنٹ ڈگری کالج قلندر آباد کی علینہ اسحاق رولنمبر 70511 نے 908 نمبر لیکر دوسری ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے صالح ہری پور کی خدیجہ خان رولنمبر 74704 نے 898 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، مجموئی طور پر 38252 طلباء وطالبات میں سے 23945 پاس ہوئے، پری میڈیکل گروپ میں 11521 امیدواروں میں 8047 پاس ہوئے ،1025 امیدواروں نے اے ون ،1974 نے اے گریڈ ، 2543 امیدواروں نے 2543 بی ، 2054 نے سی ،449 نے ڈی اور دو امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا مجموئی تناسب8 ۔ 69 فیصد رہا ،پری انجنئیر نگ گروپ میں کل 6763 امیدواروں میں 4473 پاس ہوئے، 368 امیدواروں نے اے ون ، 1000 امیدواروں نے اے ، 1431 نے بی ، 1317 نے سی ،351 نے ڈی اور 6 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا، نتائج کا تناسب 1۔ 66 رہا ،اس طرح کمپیوٹر جنرل سائنس گروپ میں کل 2871 امیدواروں میں 1538 پاس ہوئے، 23 امیدواروں نے اے ون ،160 نے اے ، 481 نے بی ،610 نے سی ،257 نے ڈی 7 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا، جسکے نتائج کا تناسب 6 ۔ 53 فیصد رہا ، آرٹس گروپ میں 16400 امیدواروں میں 9429 پاس ہوئے ،صرف نو امیدواروں نے اے ون ،301 نے اے ، 1729 نے بی ، 35 65 نے سی ،34 72 نے ڈی اور 353امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا جنکے مجموئی تناسب5 ۔ 57 فیصد رہا، کل 38252 امیدواروں میں ریگولر طلباء 13584 نے امتحان میں حصہ لیا جن 8811 پاس ہوئے، ریگولر 10568 طالبات میں 8480 پاس ہوئیں ،جبکہ پرائیوٹ 8976 طلباء میں 4009 پاس ہوئے اور 5124 طالبات میں 2645 پاس ہوئے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes