سرکاری عازمین کرام میں اعلیٰ کوالٹی کے مذدلفہ میٹ، جائے نماز اور تکیے کے تحائف۔ ڈاکٹر ساجد یوسفانی

Published on July 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) عازمین حج کی خدمت دفتر امور حجاج پاکستان کی شاندار روایت کا حصہ ہے۔ یہ بات ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے سرکاری عازمین کرام کے سفر حج کیلئے سعودی عرب میں بنے اعلیٰ کوالٹی کے مذدلفہ میٹ، جائے نماز اور ہوا والے تکیے کے تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت اور چنے ہوئے لوگ ہیں جو اس ارضِ مقدس پر ایام حج میں پہنچے ہیں۔ جس سر زمین پر لاکھوں کروڑوں مسلمان آنے کی آرزو دل میں دبائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سر زمین کے وقار اور تقدس کا ہمہ وقت خیال رکھیں اور مسلمانوں کے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کا جذبہ دل میں موجزن رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دیگرحاجی بھائیوں کیلئے ایثار اور اخوت سے پیش آئیں اور بزرگوں، معذور اور خواتین سمیت ہر مسلمان کو اپنے اوپر ترجیح دیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام دفتر امور حجاج میں قائم دفتر امور حجاج پاکستان نے عازمینِ کرام کی سہولت اور آسانی کیلئے ایک منظم نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ عازمینِ حج کسی بھی قسم کی رہنمائی یا پریشانی کی صورت میں پاکستانی پرچم والی جیکٹ پہنے معاون حج یا مفت ہیلپ لائن 8001166622 پر رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ تمام عازمینِ حج کو یہ تحائف مرحلہ وار حج پر روانگی سے پہلے پہلے ان کی رہائش گاہوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy