اسٹیج میجر قذافی کلچرل کمپلیکس لاہور آرٹ کونسل کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

اسٹیج منیجر رائے منظور کی پروڈیوسرز کو کھلے عام دھمکیاں ،پندرہ سے بیس ہزار کی دیہاڑی کھری کرنے لگا
لاہور(یواین پی)قذافی کلچرل کمپلیکس لاہور آرٹ کونسل میں ڈی لائن کی سیٹیں ملی بھگت سے فروخت ہونے لگیں ،اسٹیج منیجر رائے منظور کی پروڈیوسرز کو کھلے عام دھمکیاں ،پندرہ سے بیس ہزار کی دیہاڑی ،نئے پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ نہ ہوسکارائے منظور اسٹیج منیجرقذافی کلچرل کمپلیکس لاہور آرٹ کونسل کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن بیٹھااعلی حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہارایکٹر،رائٹر،پروڈیوسر و ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،وزیر اطلاعات و ایکسائز پنجاب ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل کو کو دی جانے والی ایک درخواست میں کیا مزید کہا کہ پروڈیوسر اپنی جمع پونجی لگا کر عوام کو انٹر ٹین کرتے ہیں بجائے ان کی حوصلہ افزائی کے رائے منظورجیسے اسٹیج منیجرقذافی کلچرل کمپلیکس لاہور آرٹ کونسل میں بیٹھے افرادملی بھگت سے پروڈیوسرز کے ساتھ ہاتھ کر جاتے ہیں ٹیکسز میں کرپشن کی جاتی ہے ایسے حالات میں پروڈیوسرز سے ہونے والی زیادتی اور کرپشن میں ملوث افراد کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ یہ لوگ معاشرے میں ناسور ہوتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme