طوفانی بارشوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا،تمام بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے

Published on July 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

بورے والا ( یواین پی)طوفانی بارشوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا،تمام بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے،محکمہ انہار کی غفلت سے نہر کا پانی قبرستان میں داخل ہونے سے70فیصد سے زائد قبریں منہدم،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دو گھنٹے کی مسلسل ہونے والی طوفانی بارش سے شہر بھر کے تمام مصروف ترین بازار جن میں عارف بازار،کالج روڈ،وہاڑی بازار،ریل بازار ،لکڑ منڈی روڈ،ہاﺅسنگ اسکیم،معصوم شاہ روڈ،یعقوب آباد،مجاہد کالونی،مرضی پورہ اور ملحقہ آبادیوں سمیت شہر کے دیگر نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے اور ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی امدادی کاروائیوں کے باوجود پانی کی نکاسی کو ممکن نہیں بنایا جا سکا جگہ جگہ کھڑے پانی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بارش کے دوران شہر کے مرکز سے گزرنے والی نہر اوور فلو ہوکر نہر کا سارا پانی مرکزی قبرستان میں داخل ہوگیا جس سے 70فیصد سے زائدقبریں منہدم ہو کر رہ گئی ہیں اس بارے محکمہ انہار کے ایس ڈی او کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب نے ایک تحریری نوٹس بھجوا دیا لیکن ایس ڈی او نے اس نوٹس پر بھی کوئی امدادی کاروائی نہیں کی دریں اثنا ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیاکی ہدایت پر قبرستان کے تقدس میں مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن ابھی تک قبرستان میں پانی داخل ہونے کے ذمہ دار ایس ڈی او کے خلاف کوئی کاروائی سامنے نہیں آسکی جبکہ شہر میں بارش کے پانی کو نکالنے کی امدادی کاروائیوں سے بیشتر علاقوں سے ابھی بھی پانی نہیں نکالا جاسکا، اس سلسلہ مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے موجود وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے بارش سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کے لئے مشینری کی مدد سے دن رات کام کررہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy