معیشت حکومت کی گرفت سے نکل کر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلی گئی ہے عثمان اعوان قصوری

Published on May 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

قصور(یواین پی) معیشت حکومت کی گرفت سے نکل کر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔وزیر اعظم اور کابینہ کے فیصلے کے باوجود ڈالر کا150پر پہنچنا اس بات کی علامت ہے کہ اب ہماری کرنسی کے ساتھ وہی ہوگا جو آئی ایم ایف چاہے گا۔وزیر اعظم اور ورزاءاب گھروں میں بیٹھ کر اخبار سے دیکھا کریں گے کہ آج ڈالر کا ریٹ کیا ہے۔ڈالر کی تاریخی اڑان نے پاکستانیوں کے اوسان خطاکردئیے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم نوجوان شخصیت عثمان اعوان قصوری نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ آج ہماری معیشت کے فیصلے عالمی مالیاتی ادارے کررہے ہیں اور ہماری حکومت بے بسی سے ہاتھ مل رہی ہے۔ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافے اور پاکستانی روپے کی ناقدری سے عام پاکستانی کے لیے سانس لینا مشکل ہوجائے گا۔مہنگائی کا سیلاب جو پہلے ہی تھمنے میں نہیں آرہا تھا سونامی بن کر ہر چیز تہس نہس کردے گا۔گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونگے اور لوگ فاقوں سے مریں گے۔پیٹرول کی قیمتوں سے اضافے سے پہیہ جام ہوگا اور معیشت کا پیسہ الٹا گھومے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں نے عوام کی نیند حرام کر دی ہے۔حکمران اتنے نااہل اور بے حس ہونگے یہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔اب تو پی ٹی آئی کوووٹ اورسپورٹ دینے والے اپنے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ رہے ہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا خمیازہ ان کے ساتھ پوری قوم کو بھگتنا پڑررہا ہے۔تبدیلی کا مطلب معیشت کا پہیہ الٹا گھومنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes