آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں عرفان علی کاٹھیا

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے نے میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران اور چیف آفیسر ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ شہروں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیموں سے بھی معاونت حاصل کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران اور ایڈ منسٹریٹر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹیاں آوارہ کتوں کو بنیادی شہری سہولیا ت کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں شہروں کی صفائی ستھرائی ،سیوریج لائنوں کی بحالی اور بارش کے دنوں میں نکاسی آب کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں لوگوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے کام کو انتہائی احتیاط ذمہ داری ،ماہرانہ طریقہ سے سر انجام دیا جائے محکمہ لائیو سٹاک اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹیوں کے ساتھ مل کر فول پروف انتظامات کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme