تیل کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

Published on November 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء پر بھی اثر پڑے گا۔ ہفتہ کو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تمام صوبوں میں روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ عام شہری بھی اس سے مستفید ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تمام صوبوں میں ترقی اور بہتری پر توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ موٹروے کے منصوبوں سے پٹرول کی بچت میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog