مقبوضہ کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، ورثا غم کی تصویر بن گئے

Published on August 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے نماز کے بعد جنازوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے ورثا غم کی تصویر بن گئے ہیں۔عالمی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتوں میں پانچ سو مقامات پر احتجاج ہوا۔ فورسز کیساتھ جھڑپوں میں درجنوں شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ حالات معمول پر لانے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر عرب میڈیا ”الجزیرہ“ کی رپورٹ کے مطابق سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں بھارت کیخلاف 500 مظاہرے ہوئے جبکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 100 سے زائد شہری اور سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔سینئر سرکاری اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیری عوام میں غصہ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔ کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی معلومات دیہاتی علاقوں سے حاصل کرنی پڑتی ہیں۔ایک اور سرکاری اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ 5 اگست سے اب تک 1350 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme