موٹر ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا

Published on September 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے ، نئے نرخوں کا اطلاق 2 ستمبر سے ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق نئے ٹول ٹیکس کے مطابق دو ستمبر سے لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا جبکہ مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980 سے 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ویگنوں کا ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے 1600 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ لاہور سے اسلام آباد ٹرک 2680 جبکہ بڑے ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر گاڑیوں سے ایک روپیہ 90 پیسے فی کلومیٹر کی شرح سے ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes