رائیونڈ(یواین پی) رائیونڈ 10 روزہ40ویں سالانہ شہادت کانفرنس احتتام پذیر، احتتامی دعاحضرت پیر صاحبزادہ مفتی مقصود احمد سعید شرفی نے کرائی، یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام بعد نماز عشاء جامعہ نقشبندیہ المعروف مدرسہ حضرت مفتی مقبول احمد مین بازار رائیونڈ میں بعد نماز عشاء پاکستان کے جید علمائے کرام کے خطاب واقع کربلا پر حضرت صاحبزادہ حافظ میاں محمد ابوبکر شرقپوری نے اپنے خطاب میں روشنی ڈ التے ہوئے فرمایا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق قران پاک میں 300 آیات نازل ہوئی ہیں، جب کہ درحقیقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ذات بابرکات اس سے بہت زیادہ بلند ہے، حضرت علامہ پیر سید فدا حسین شاہ نقوی حافظ ابادی نے خطاب میں فرمایا کہ دین اسلام کی بنیادوں پختگی اور دوام سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے عطا فرمایا،سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کی آبیاری اپنے خون سے فرمائی،اللہ تبارک وتعالیٰ حضرت حسین رضی اللہ عنہ، جملہ اہلِ بیت ِ اطہار رضی اللہ عنہم اور خاندانِ نبوت کے تمام افراد کی محبت و اُلفت عطا فرمائے اور اُن کے نقوشِ پا پر چلنے کی توفیق بخشے، آمین،مختلف نشتوں پر علامہ عبدالغفور الوری،محمد سعید نقشبندی،زاہد حسین چشتی، علامہ فیض احمد نقشبندی، اور دیگر علمائے کرام نے بھی شہدائے کربلا پر روشنی ڈالی،آخری نشت سے خطیب جامعہ نقشبندیہ المعروف مدرسہ حضرت مفتی مقبول احمد صاحبزادہ پیر حضرت مفتی مقصود احمد سعید اشرفی کی دعا کے ساتھ شہادت کانفرنس اختتام پذیر اور دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی سمیت شہداء کربلاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رائیونڈ 10 روزہ40ویں سالانہ شہادت کانفرنس احتتام پذیر









No Comments