سعودی عرب نے ایک سے زائد بار عمرے پر مقرر فیس منسوخ کردی۔ڈاکٹر محمد صالح بنتن

Published on September 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی)سعودی عرب نے ایک سے زائد بار عمرے پر مقرر فیس منسوخ کردی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے اسکا اعلان کردیا۔پہلی مرتبہ عمرے پر کوئی فیس نہیں تھی۔ ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس مقرر کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ڈاکٹر بنتن نے ایک سے زائد مرتبہ عمرے پر مقرر فیس منسوخ کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کا اپنی طرف سے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہےفیصلے کی بدولت سعودی وژن 2030کا ایک بڑا ہدف مکمل ہوگاشاہ سلمان نے زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کی تنظیم نو سے متعلق نیا فرمان جاری کیا ہے اسی میں ایک سے زائد بار عمرے کی فیس منسوخ کی گئی ہے۔وزیر حج کا کہنا ہے کہ اس شاہی فیصلے کی بدولت سعودی وژن 2030 کا ایک بڑا ہدف مکمل ہوگا۔ ہدف 2030 تک سالانہ تین کروڑ عمرہ ویزوں کا اجراء اور عمرہ پر آنے والوں کا ارض مقدس میں استقبال ہے۔وزیر حج نے مزید کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرے کیلئے ویزوں کا دائرہ وسیع سے وسیع ترکرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس کے تحت حج اور عمرے پر آنے والوں کیلئے ایک طرف تو خدمات کا دائرہ پھیلایا جارہا ہے تو دوسری جانب انکا معیار پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy