ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے والی ہے، عبدالرزاق داؤد

Published on September 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

نیویارک: (یواین پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کی لانگ ٹرم معاشی پالیسیوں کے باعث بہتری کا سفر شروع ہونے والا ہے۔امریکا میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی حکام کے ساتھ نئے رابطے شروع کر دیئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں دورہ امریکا میں 500 امریکی کمپنیوں، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے ملاقاتیں ہوں گی۔مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستانی معیشت کو متاثر نہیں کرے گا۔ اعتماد کی کمی کی وجہ سے چند مہینوں کی تکلیف ہے، یہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ جون تک حالات کافی حد تک تبدیل ہو جائیں گے۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔ ملکی پالیسی کی سمت تبدیل کرنا آسان نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے کچھ اقدامات وقتی طور پر تکلیف دہ ضرور ہیں لیکن مستقبل میں ان اقدامات کا فائدہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme