دھرنوں نے ملک کی معیشت اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

Published on October 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

news-1397569643-9749
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب ہرکوئی جان گیا ہے کہ ملک کی تباہی کیلئے ایک سازش کے تحت دھرنے دئیے جارہے ہیں ‘ دھرنوں سے ملک کی معیشت اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان میں ترقی کا عمل روکنے کی سازش کے تحت جان بوجھ کر نجکاری کے عمل کو موخر کرانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب ہرکوئی اس حقیقت کو جان چکا ہے کہ دھرنے ملک کی تباہی کیلئے سازش کے تحت دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر ‘ امیرقطر اور دیگر سربراہان مملکت کے دوروں کے ملتوی ہونے کا باعث بننے والے دھرنے ملک کی ترقی کے خلاف سازش اور ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان دھرنوں سے سب سے زیادہ ملک کے غریب عوام متاثر ہورہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy