نئی دلی ،اکیس سالہ دولہا اپنی ہی بارات میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے ہلاک

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

نئی دلی (یواین پی) بھارت میں بارات اس وقت صف ماتم میں تبدیل ہوگئی جب 21 سالہ دولہا اپنی ہی بارات میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ نئی دلی کے علاقے سیما پوری میں پیش آیا جہاں دیپک کمار نامی دولہا اپنی بارات میں گھوڑے پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران بارات میں شامل ایک شخص نے نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کردی ۔ بدقستمی سے شرابی کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں دولہا آگیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر نپر پرساد نے کہا ہے کہ دولہے کے گھر والے اس آدمی کی شناخت کر چکے ہیں جو ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، پولیس اب اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دولہا دیپک کمار کی گردن کے پچھلے حصے پر گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا ہوا بچہ اس فائرنگ سے محفوظ رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes