رویت ہلال کمیٹی کوماہ صفر کے چاند کے غلط اعلان پر معافی مانگنی چاہئے: فواد چودھری

Published on October 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کومعافی مانگنی چاہئے جس نے ماہ صفر کے چاند کاغلط اعلان کیا، خیبر پختونخوا میں پہلے یہ تسلیم نہیں کیا گیا کہ چاند نظر آیا ہے، بعد میں انہیں معافی مانگنی پڑی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں، جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ ہیں، مولانافضل الرحمان پیادے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نوازشریف اور زرداری کو پلی بارگینگ کےبغیر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہئے۔ عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، ہم نے تصاویرجاری کیں جس میں گوادراورپسنی میں چاند صاف دیکھا جا سکتا ہے پھر انہیں معافی مانگنی پڑی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes