کشمیر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا، نوجوان آواز اٹھانے پر عمران خان کے مشکور

Published on October 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) بھارتی قابض سرکار کی طرف سے پابند سلاسل کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی بڑی تعداد کرفیو روند کر باہر نکل آئی اور ہند مخالف، قابض فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ کشمیر کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی، مظاہرین نے وادی کی خصوصی حیثیت بحال کرنیکی صدائیں بلند کیں۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا کیس دنیا کے سامنے رکھا اور ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔نماز جمعہ کے بعد مظاہرین کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے باہر نکل آئی، جن علاقوں میں زیادہ مظاہرے کیے گئے ان میں سرینگر، بڈگام، گندربل، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، بانڈی پورہ، بارہمولا، کپواڑہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy