اسلام آباد پولیس کا جے یو آئی کے احتجاج سے متعلق ہدایت نامہ جاری

Published on October 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد پولیس کے مطابق جے یو آئی کے احتجاج کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا، وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ والوں کو ٹینٹ سمیت کوئی بھی چیز نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے احتجاج میں تعاون کرنے والے کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر اور ساونڈ سسٹم والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جے یو آئی کو دھرنے سے روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔وفاقی دار الحکومت اسلام آباد پولیس کی طرف سے مراسلہ میں جے یو آئی کے دھرنے کو روکنے کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پولیس کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے اور اگر کسی نے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو پھر اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔وفاقی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل شہباز شریف سے ملاقات میں جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اسلام آباد میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم اس بات کو مدنظر لگے کہ ستائیس اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گالیاں دے رہے ہیں حکومت استعفی دے اور گھر جائے پھر بات ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题