ٹیکسلا سے مانسہرہ جانے والی آلٹو گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

گاڑی میں سوار 7 افراد میں سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ، دو بچیاں شدید زخمی
مانسہرہ(یواین پی)مانسہرہ سی پیک موٹروے قلندر آباد انٹرچینج کے قریب ٹیکسلا سے مانسہرہ جانے والی آلٹو گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی گاڑی میں سوار 7 افراد میں سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہو گی جاں بحق ھونے والوں میں عقیلہ بی بی عمر 47 سال اریبہ عمر 7 سال عادل عمر 40 سال ڈرائیور عزیر عمر 31 سال جبکہ ایک نومولود بچی جس کا نام بریرہ بھی موقع پر ھے جاں بحق ہوگئی ھے جاں بحق اور زخمی ھونے والے تمام افراد کا تعلق مانسہرہ کے علاقے بھیرکنڈ سے ہے بدقسمت خاندان ٹیکسلا سے واپس مانسہرہ جا رہا تھا جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاجن علاج جاری حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme