نوشہرو فیروز، ناجائز تجاویزات کیخلاف شہریوں اور بلدیہ حزب اختلاف منور بیگ کی قیادت میں احتجاج

Published on October 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی)چیئرمین بلدیہ محراب پور من مانیوں اور ناجائز تجاویزات کیخلاف شہریوں اور بلدیہ میں حزب اختلاف منور بیگ کی قیادت میں احتجاج تفصیلات کے مطابق مقررین سے خطاب کرتے ہوئے منور بیگ نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ محرابپور نے کونسل کی منظوری کے بغیر ھالانی روڈپر تجاوزات کو ھٹائے بغیر دیوارچین کی طرز پر دیوار تعمیر کررہے ہیں جس کے لیے این او سی دیکر سپریم کورٹ کے فیصلے کو بائے پاس کرکے شہراور شہریوں کے مستقبل کو داو¿ پر لگادیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محرابپورکے شہریوں کی بڑی اکثریت کاروباری ہے اگر شہر میں آمدورفت کے روڈ راستے تنگ ہونگے جس سے شہریوں کیساتھ کیساتھ ٹریفک کا بڑا مسلہ ہوگا جس سے شہر کا مین روڈ ہروقت بند رہے گا تو دوسرے شہروں کے خریدار محرابپور کیوں آئینگے اگر روڈ پر دیواراسی طرح بن گئی تو شہر کی مزید بربادی ہوگی حافظ غلام مصطفی ظاہر نے ہاکہ چیئرمین بلدیہ اپنی دکانیں گرا کر ناجائز تجاوزات کےخاتمہ کیلئے آگے بڑھیںہم بلاتخصیص ناجائز تجاوزات کےخاتمہ کیلئے انکے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہونگے بصورت دیگر دھرنے اور احتجاج کے علاوہ قانونی فورم کادروازہ کھٹکھٹائیں گےسابق کونسلر عبدالرحمان آرائیں نے منوربیگ مغل اورحافظ غلام مصطفی طاہر کی جانب سے ناجائز تجاوزات کےخاتمہ کےلئے شروع کی گئی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کایقین دلایا اخترملن اورخوش محمدملک نے بھی اس موقع پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اپنی اور اپنے رفقاءکی جانب سے بھرپور حمایت کااعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes