خالد مجید کی ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے جدہ میں ملاقات

Published on October 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی/یواین پی) پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے جدہ میں ملاقات ۔ قونصل جنرل مقرر ہونے کے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے انہیں جدہ میں بطور قونصل جنرل کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ اور امید ظاہر کی کہ خالد مجید سعودی عرب میں قیام کے دوران متحرک سفارتی کردار ادا کریں گے۔خالد مجید نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے بانی ممبر کی حیثیت سے ، پاکستان تنظیم کی اقدار اور مقاصد کے لئے پرعزم ہے۔ خالد مجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کیلئے پاکستان کے مستقل مشن کا قیام آخری مراحل میں ہے ۔جس سے او آئی سی کے ساتھ رابطہ اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کی حمایت اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے فروغ میں اس کے کردار کی بہت قدر کرتا ہے۔ خالد مجید نے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے درخواست کی کہ وہ جموں و کشمیر پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کو پاکستان بھیجیں تاکہ او آئی سی، بھارتی فورسز کے ہاتھوں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سویلین آبادی کو ہونے والی نقصانات اور ہلاکتوں پر زمینی حقائق سے آگاہ ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes