شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آئندہ حج کے موقع پہ حجاج کرام کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی

Published on January 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

haj

ریاض(یواین پی ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آئندہ حج سیزن سے مکہ مکرمہ میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بن طاہر بنتن نے اس خبرکی تصدیق کی ہے اور شاہ سلمان ، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حجاج کرام کی تعداد بڑھانے پر شکریہ ادا کیا ہے انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے ، جو حج سپریم کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں،اس بات پر زوردیا ہے کہ عازمین حج کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی انھوں نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ میں مزید حجاج کرام کی رہائش اور دیکھ بھال کے لیے اضافی انتظامات کیے جائیں گے 2007 میں سترہ لاکھ سے زیادہ غیرملکی اور 746511 سعودی حجاج نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اس طرح تقریباً ساڑھے چوبیس لاکھ فرزندان توحید نے حج کا فریضہ ادا کیا تھا تاہم گذشتہ سال 1325372 غیرملکی اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 537537 افراد نے حج ادا کیا تھا اس طرح حج کرنے والے کل افراد کی تعداد 1862909 رہی تھی اور یہ گذشتہ دس سال میں حجاج کی سب سے کم تعداد تھی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes