سابق وزیر اعظم میاں‌نواز شریف کو دل کا دورہ

Published on October 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا ہے ،جس کی تصدیق میڈیکل بورڈ نے بھی کردی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز انجائنا کا شدید درد ہوا جس کے بعد معالجین نے دل کے دورے کی نشاندہی کی ہے، سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے خون کے نمونے لیے اور ٹیسٹ رپورٹس میں دل کے ٹیسٹ ٹراپ ٹی اور ٹراپ آئی کے پازیٹو آگئی جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی۔اطلاعات کے مطابق انجائنا کی موجودہ علامات سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز) کی تعداد زیادہ ہے۔ پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھائو بھی انجائنا کی تکلیف کا سبب بنا۔ذرائع کے مطابق معالجین دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور بورڈ کا تازہ اجلاس بھی جاری ہے ۔ سابق وزیراعظم دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں اور ان کے دو آپریشن پہلے ہو چکے ہیں جس کے سبب اس وقت دل کی تکلیف مزید خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ نواز شریف 5 رز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر بدستور ذیادہ ہے۔گزشتہ روز نواز شریف کی ادویات میں ردو بدل کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے تھے۔سروسز اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا آئی وی آئی جی انجکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 سے 5 روز انجکشنز کا کورس جاری رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy