پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا70واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

Published on June 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments


راولپنڈی (یواین پی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا70واں یوم پیدائش18جون منگل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میںمنعقدہ تقریبات میں سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سوار محمد حسین شہید18جون1949ءکو ڈھوک پیر بخش (ضلع راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔وہ3ستمبر1966ءکو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے ۔71ءکی پاک بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے فوج میں اگرچہ وہ ڈرائیور تھے لیکن انہوں نے یونٹ کے ہر کام کو خوش اسلوبی سے انجام دیا ۔ سوار محمد حسین شہید5دسمبر 1971ءکو ظفر وال(شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میںموجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے تھے ۔10دسمبر1971ءکو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا ۔سوار محمد حسین شہید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے جوان تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题