کشمیر پر بھارتی قبضے کو 72 سال مکمل، کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Published on October 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

مظفرآباد: (یواین پی) آج مقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کا دن ہے، پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، اسے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضے کو 72سال ہو گئے، کشمیری آج بھی حق سے محروم ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، آج پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس نے لال چوک کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں بھی شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题