مسافر وین آزادی مارچ کے قافلے سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

Published on October 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

گوجرانوالہ: (یواین پی) ایکسیڈنٹ کا یہ واقعہ کامونکی کے قریب مسافر وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے میں دیگر مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق کامونکی کے قریب مسافر وین آزادی مارچ کے قافلے سے ٹکرا گئی ہے۔ تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مسافر وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题