ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published on November 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا۔ تاہم سندھ اور بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔زیریں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ادھر لاہور میں سموگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ آج ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا ، درجہ حرارت کم سے کم 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes