تلہ گنگ: مسافر کوچ اور کنٹینر میں خوفناک تصادم، 26 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on November 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

تلہ گنگ: (یواین پی) تلہ گنگ میں مسافر کوچ اور کنٹینر میں ٹکر کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب علی الصبح چوک اعظم سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے کنٹینر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 26 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سٹی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes