لاہور میں سموگ، رات ایئر کوالٹی انڈیکس 580 تک پہنچ گیا، شہر میں سکول بند

Published on November 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو لگائی جانے والی آگ کے دھویں نے سموگ کی شکل اختیار کرلی ہے۔ سرحدی علاقوں سمیت صوبائی دارالحکومت شدید متاثر ہوا ہے، گزشتہ رات شہر کا اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 580 تک پہنچ گیا۔شہر کا سب سے آلودہ ترین علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن ہے جہاں فضاء کا ایئر کوالٹی انڈیکس 732 پر پہنچ گیا، پنجاب اسمبلی اور ملحقہ علاقوں میں 731 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، اپر مال 647، لوئر مال 457 اور ڈی ایچ اے میں 401 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا، کینال روڈ پر 376، کوٹ لکھپت 362 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ فضا میں بدترین سموگ کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کا مثالی اے کیو لیول صفر سے 50، درمیانے یا قابل برداشت ایئر انڈیکس کا لیول 100 ہے۔ ماہرین کے مطابق 100 سے زائد انڈیکس لیول صحت کے لئے انتہائی مہلک ہے۔ سموگ کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے آج تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes