ڈاکٹر کی غفلت سے مریضہ تڑپ تڑپ کا جانبحق،لواحقین کا احتجاج

Published on November 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)نجی میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر کیخلاف لواحقین کا احتجاج مریضہ کو آپریشن کے بعد لاوارث چھوڑ کر لیڈی ڈاکٹر چلی گئی مریضہ تڑپ تڑپ کا جانبحق لاپروائی کا الزام این سی داخلتفصیلات کے مطابق مورو کے قریب گاوں درس کے رہائشی مزدو وسیم ابڑو کی بیوی صنم کو ڈیلیوری کے لیے مورو کے ایک نجی اسپتال میں لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نسیم ملاح نے عورت کا آپریشن کرکے بچے کی پیدائش کرواکر خود گھر چلی گئی جس کے کچھ دیر بعد ہی صنم کی حالت بگڑنا شروع ہوگئی جس پر متعدد بار لیڈی ڈاکٹر کو فون کیا گیا مگر ڈاکٹر صاحبہ اسپتال نا آئیں اور مزکورہ عورت صنم انتقال کرگئی جس پر ورثہ رحیم بخش ابڑو غلام شبیر ابڑو ذوالفقار نول شہباز نول و دیگر نے پریس کلب کے سامنے نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال کی ڈاکٹر کے غلط آپریشن اور لاپرواہی سے مریضہ جانبحق ہوئی جس کیخلاف تھانہ میں این سی داخل کروائی ہے اگر انصاف نا ہوا کو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme