ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، پیر نور الحق قادری

Published on November 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک،آزادی اظہار کے نام پر مذاہب اور مقدسات کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے، مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہاء افسوس ناک،آزادی اظہار کے نام پر مذاہب اور مقدسات کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذوب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کے طرف سے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل وحی اور رہتی دنیا تک صحیفہ رشد و ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے حکومت کو اہلیان پاکستان کا غم و غصہ اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme