تحریک انصاف کا بیسواں یوم تاسیس، اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل

Published on April 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

8
اسلام آباد: (یو این پی) عمران خان نے ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس پر ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ پارٹی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔ اسد عمر نے انہیں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ حکومت مطالبات مان لے ورنہ فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پورا زور لگائیں گے۔اس موقع پر خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود تھی۔ عمران خان کو دیکھ کر کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔ کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme