ٹھٹھہ سندھ کا قدیم، تاریخی اور پرامن ضلع ہےڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر

Published on November 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 626)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی جانب سے آج دربار ہال مکلی میں ڈائریکٹر اسٹاف آصف علی کاکیپوتو کی قیادت میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کراچی سے 26ویں سینیئر مینیجمنٹ کورس کے اختتام کے بعد گریڈ 20 میں ترقی پانے والے دو خواتین سمیت 27- مختلف گروپس کے افسران کے وفد سے اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کو ضلع ٹھٹھہ کی تاریخ، ثقافت، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، زراعت۔ توانائی و دیگر انتظامی امور اور درپیش چیلنچز سے نمٹنے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ٹھٹھہ سندھ کا قدیم، تاریخی اور پرامن ضلع ہے، ماضی میں علم و ادب کا مرکز بھی رہا ہے، ٹھٹھہ کی بندرگاہیں کاروباری لحاظ سے اہمیت کی حامل رہی ہیں، یہاں عظیم بزرگ ہستیاں اور شخصیات کے تاریخی مقبرے اور مزارات، تاریخی مغل دور کی شاہجہان مسجد، دبگیر مسجد، سونڈا قبرستان، بھمبھور، کینجھر و ہالیجی جھیل اور مکلی قبرسان تاریخ کے انمول و حیرت انگیز مقامات موجود ہیں۔ محمد عثمان تنویر نے انہیں مزید بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ضلع کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فروغ کیلئے بھی مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کالج مکلی میں کیمپس قاغم کیا گیا ہے جبکہ آئی بی اے یونیورسٹی کے قیام کیلئے بھی کوؤاں ہیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقوں میں اعلی تعلیم فراہم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جبکہ انتظامیہ کیلئے سیلاب، بارشوں اور سائکلون جیسی قدرتی آفات سے نمٹنا بڑے چیلنجز ہوتے ہیں۔ بعد ازیں وفد کی جانب سے بریفنگ اور تعاون پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا گیا اور ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بھی وفد کو سندھ کا روایتی تحفہ ٹوپی، اجرک پیش کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفد کے سربراہ آصف علی کاکیپوتو کو شیلڈ پیش کی۔ بعد ازاں وفد کو انتظامیہ کی جانب سے مکلی قبرستان، ھالیجی جھیل و دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کروایا گیا۔
سیٹھ سر احمد پٹیل کی جانب سے غرباء کے لئے راشن کا اہتمام
ٹھٹھ، (رپورٹ حمید چنڈ) سخی ڈاتار کمیٹی اور ڈاتار ٹرسٹ آمریکا پاکستان کے بانی سیٹھ سر احمد پٹیل کی جانب سے ٹھٹھ ضلعہ کے مسکین عوام اور بیوہ عورتوں میں راشن و دیگر روز مرہ کی استعمال میں آنے والی ضروریات اشیا تقسیم کی گی۔ اس موقع پر سخی ڈاتار کمیٹی اور ڈاتار ٹرسٹ آمریکا پاکستان کے بانی سیٹھ سر احمد پٹیل نے کہا کے مسکین عوام کی خدمت کرنا عبادت ہے، مسکین عوام کی خدمت کرنے میں روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme