پی پی قائدین کے ساتھ نیب کا رویہ انتقامی ہے نثار کھوڑو

Published on August 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے نیب کیجانب سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں بلخصوص پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ نامناسب اور انتقامی رویہ اپنانے پر سخت تشویش کا اظھار کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی 17 اگست کو نیب راولپنڈی میں طلبی کے موقعے پر پنڈی جانے کے لئے تیار رہنے کا فیصلہ کرکے قیادت سے اجازت طلب کرلی ہے اور وفاق کیجانب سے آرٹیکل 149 کے نفاذ کی باتوں کو سندھ کی وحدت پر حملہ قرار دے کر سندھ کی وحدت پر حملہ کرنے اور سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری وقار مھدی، نائب صدر راشد ربانی، سرفراز راجڑ، جام اکرام اللہ دھاریجو، عبدالواحد سومرو،نعمان شیخ، سعدیہ جاوید ذیلی تنظیموں کے صوبائی صدور لال چند اکرانی، حبیب الدین جنیدی، جاوید نایاب لغاری، پنہل خان لہر، سردار فیصل، منصورشاہانی ارشد نقوی، ڈاکٹر رزاق شیخ، زاھد لاشاری، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ریاستی دہشتگردی کے واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے آصف علی زرداری کی وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کا موقعہ فراھم کیا جائے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کے پارٹی اپنے قائدین کی حفاظت اور ملک میں جمھوری اور آئینی اداروں کی سربلندی کے لئے جان بھی دینے کو تیار ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ نے کہا ہے کے آصف علی زرداری صاحب سخت بیمار ہیں ان کی میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت ہوئی ہے اس کے باجود بیمار شخص کو صاحب کو نیب کیجناب سے طلب کرنا غیرقانونی غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔ جب احتساب عدالت ایک کیس میں وڈیو لنک کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کر سکتی ہے تو پہر وڈیو لنک پر پیش ہونے کی سھولت کیوں نہیں دی جا رہی۔ پیپلز پارٹی سندھ نے مزید کہا کے پیپلز پارٹی کے قائدین عوام کے محبوب نمائندے ہیں ان کو جھوٹے مقدمات میں عدالتوں میں طلب کرکے کردار کشی جا رہی ہے۔ موجودہ وفاقی حکومت میں اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ نے کہا ہے کے سب سے زیادہ گنھگار آئین کا غدار آمر پرویز مشرف ہے جس کو یہ تمام ادارے کیوں نظر انداز کر رہے ہیں؟ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کیجانب سے کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کی باتوں پر تشویش کا اظھار کیا گیا اور کہا گیا کے آئینی طور پر وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرستی۔ پیپلز پارٹی سندھ نے کہا ہے کے آئینی طور پر صوبے کے کسی بھی علاقے کو وفاق کے انتظامی اختیار میں نہیں دیا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی سندھ نے کہا کے وفاقی حکومت نے کراچی کو مکمل نظر انداز کیا ہے اس لئے کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی مضحکہ خیز باتیں کرکے اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ نے کہا کے نیب گردی اور جھوٹے کیسز کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا پیپلز پارٹی 18 ترمیم اور سندھ کے حقوق سمیت بلخصوص منی پاکستان کراچی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی ۔ پیپلز پارٹی نے کہا کے 18 ویں ترمیم کو ھر صورت تحفظ کرینگے اور سندھ کے حقوق لے کر رہینگے اور سندھ کی وحدت کے خلاف بات کرنے والوں اور سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog