عمران خان نے 30 اکتوبر 2011ء کی تقریر کو اسلام آباد کے جلسہ میں دہرایا‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 30 اکتوبر 2011ء کی تقریر کو اسلام آباد کے جلسہ میں دہرایا۔ اتوار کو عمران خان کی تقریر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ایجنڈا پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی تقریر کے مصنف کو تبدیل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی بہتری کیلئے تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی شہروں اور کاروبار کو بند کرنے کی کال کو مسترد کرے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ انتہائی پوزیشن لینے کی وجہ سے عمران خان اپنی باقی ماندہ ساکھ بھی کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں بے بنیاد الزام لگائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے خیبرپختونخواہ میں کسی بھی بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغاز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں‘ جلسوں اور احتجاجی مظاہروں سے عوام کا وقت برباد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خیبرپختونخواہ میں امن و امان‘ صحت اور انتظامی مسائل کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes