پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

Published on December 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)پاکستان کے ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے کھلاڑی عابد علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیاہے ، عابد علی اپنے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو میں سینچری بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عابد علی نے اپنا ٹیسٹ ڈبیو کیا اور 187 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے سینچری مکمل کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا دیاہے ، وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں اپنے ڈبیو میچ میں سینچری بنائی ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے سینچری سکور کی اور اب ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی 100 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان سے قبل 14 بیٹسمین اپنے ڈیبیو میچز میں سینچری بنا چاکے ہیں اور وہ 15 ویں کھلاڑی تھے تاہم انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سینچری بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes