بھارت لرزنے لگا، ہلاکتیں 23 ہو گئیں ، مظاہروں سے مودی پریشان

Published on December 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) متنازع شہریت ایکٹ کی منظوری کے بعد بھارت لرزنے لگا، بڑھتے ہوئے مظاہروں سے پریشان وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے وزراء ملاقات کی ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی قانون کو غیر مناسب قرار دیدیا، اب تک ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ آسام بھر میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں خواتین بھی حصہ لینے لگیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متنازعہ شہریت بل پر شروع ہونے والے مظاہروں کے موضوع پر آج وزراء سے ملاقات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے مظاہرے شروع ہوئے ہیں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 8 سالہ بچہ بھی شامل ہیں جبکہ ٹوٹل ہلاکتیں 23 ہو گئی ہیں۔ ساتھ ساتھ مظاہرین کا دائرہ بھی پھیلتا جا رہا ہے، متنازعہ شہریت ترمیمی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں۔ مظاہروں میں مرنے والے کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog