پاکستانی قوم روٹی کو ترس رہی ہے، حکومت بجٹ کا گورکھ دھندا بند کرے: حمزہ شہباز

Published on June 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

لاہور (یواین پی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری تینتیس سے پچاسی فیصد بڑھ گئی، لاکھوں لوگ غربت کی چکی سے نیچے ہیں، پاکستانی قوم روٹی کو ترس رہی ہے، حکومت بجٹ کا گورکھ دھندا بند کرے۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا، جو بھی قصور وارہے اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے برائے اصلاح ہونی چاہیے۔ ووٹ لینے والے بوتلیں پھینکتے اور گالیاں دیتے ہیں جس سے جمہوریت پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ہر شہری کو بجٹ سے امیدیں ہیں کہ ہمیں کوئی ریلیف ملتا ہے۔ بجٹ سیشن کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے ایسی روایات اپنائیں گے جو آنے والی اسمبلی کے لئے مشعل راہ ہوں۔ان کا کہنا تھا حکومت نے تین سال کچھ نہیں کیا۔ فنانس کے آئن سٹائن ایم آئی ایف کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر پاکستان لائے۔ چالیس فیصد روپیہ ڈی ویلیو کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کو ملک واپس لا کر خواب دکھائے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes