کراچی: پولیس کی کارروائیاں، مغوی بچہ بازیاب، 5 افراد کا قاتل گرفتار

Published on August 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments


کراچی(یو این پی) بلال نامی معصوم بچہ اینٹی وائیلینٹ کرائم سیل اور سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران مومن آباد سے بازیاب ہوا۔ بلال کی رہائی کے عوض 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ایک دوسری کارروائی میں سی آئی اے پولیس نے 2009ء میں سکھر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزم علی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ لانڈھی داؤد چورنگی کے نزدیک چھاپے میں 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔دوسری جانب، رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ کے تین تخریب کاروں اور تین رکنی ڈکیت گروہ سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes