رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

Published on December 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

لاہور(یو این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج دوپہرسنایا جائے گا،لاہورہائی کورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد خان نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کی جانب سے ہائیکورٹ میںضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ حکومت کےخلاف تنقید کرنے پر منشیات سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا ،لیگی رہنماکی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme