کورونا وائرس کی صورتحال پھر سے بگڑنے لگی

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

کراچی(یواین پی) کورونا وائرس کی صورتحال پھر سے بگڑنے لگی، سندھ میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد 1 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح4 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت سندھ کے مطابق کورونا کے باعث 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔یہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ رپورٹ ہونے کیسز ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 5 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ صوبے میں اب تک کل 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے، جن میں سے 3 لاکھ 13 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 959,685 ہوگئی ہے جن میں سے 905,430 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی ہے۔جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا ملک میں کورونا کی تیسری لہر تو دم توڑ چکی لیکن احتیاط نہ کرنے کی صورت میں وبا دوبارہ زور پکڑ سکتی ہے۔ عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وبا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes