بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان (اشوبا) کراچی سے 700 کلو میٹرکے فاصلے پر موجود

Published on June 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 981)      No Comments

5
اسلام آباد (یو این پی) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان (اشوبا) کراچی کے جنوب مغرب میں 700 کلو میٹر اور عمان کے مشرق شمال مشرق میں 290 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ سندھ کے ماہی گیر جمعرات سے اور بلوچستان کے ماہی گیر جمعہ سے اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا تاہم بالائی خیبر پختو نخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، بالائی فاٹا، اسلام اباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، قلات،مکران ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پراندھی/گرد آلود ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، فیصل اباد، ڈی ائی خان، کوئٹہ، حیدراباد ، لاڑکانہ اورسکھر ڈویژن میں گرد الود ہوائیں چلنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، قلات ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ہنزہ میں 12 ملی میٹر جبکہ مری11، پٹن 10،چکوال 06، کاکول، منڈی بہاولدین05، دیر، بالاکوٹ، مظفرآباد04، کالام، ژوب، گڑھی دوپٹہ03،گجرات، جہلم، نورپور تھل، بونجی، میرکھانی 02، منگلہ، سیدو شریف، استور، خضدار، کوہاٹ، گوجرانوالہ اور سکردو میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، بھکراورنورپورتھل میں45 جبکہ موہنجوداڑو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی اور ڈی آئی خان میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes